Friday, April 26, 2024

جاتی امراء میں تیار آئی سی یو کی تصاویر 92 نیوز نے حاصل کر لیں

جاتی امراء میں تیار آئی سی یو کی تصاویر 92 نیوز نے حاصل کر لیں
November 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کے لئے  جاتی امراء میں تیار کئے گئے آئی سی یو کی تصاویر 92 نیوز نے حاصل کر لیں ۔آئی سی یو میں ایک بیڈ جب کہ کوئی کرسی موجود نہیں ہے ۔ العزیزیہ کیس میں سزا پانے کے بعد طبی بنیادوں پر 8 ہفتے کی ضمانت پانے والے نواز شریف لاہور کے سروسز اسپتال سے  ڈسچارج ہونے کے بعد جاتی امرا ء پہنچ گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کے لئے جاتی امراء میں ہی آئی سی یو قائم کیا گیا ہے ۔ [caption id="attachment_250092" align="alignnone" width="500"] جاتی امراء میں تیار آئی سی یو کی تصاویر 92 نیوز نے حاصل کر لیں[/caption] مریم اورنگزیب کے مطابق جاتی امراء میں قائم کئے گئے آئی سی یو میں میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔