Friday, April 26, 2024

جائیداد کی خریدوفروخت پر رقوم کی ادائیگی کی مانیٹرنگ شروع

جائیداد کی خریدوفروخت پر رقوم کی ادائیگی کی مانیٹرنگ شروع
December 29, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) جائیداد کی خریدوفروخت پر رقوم کی ادائیگی کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی،20 لاکھ روپے سے زائد ادائیگی کی رپورٹ ایف بی آر کو دینا ہوگی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کیش ٹرانزیکشن رپورٹ سسٹم میں تبدیلی کردی گئی ہے، منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ روکنے کیلئے نئے رولز جاری کردیئے گئے۔

20 لاکھ روپے سے زائد ادائیگی کی رپورٹ ایف بی آر کو دینا ہوگی۔ رپورٹ کی فراہمی رئیل سٹیٹ ایجنٹس پر لازم ہوگی۔ عدم رپورٹنگ پر متعلقہ قوانین کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سزائیں ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت نئے قوانین کے مطابق دی جائیں گی۔ رئیل سٹیٹ ایجنٹس میں بلڈرز، ڈویلپرز، پراپرٹی بروکرز اور ڈیلرز شامل ہونگے۔ ان 4 شعبوں کے علاوہ منسلک بزنس لائنز بھی رولز پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔ کیش ٹرانزیکشن رپورٹ صرف نقد ادائیگی کی صورت میں جمع کرانا ہوگی۔