Friday, March 29, 2024

جائیداد کا تنازع‘ لاہور میں بیٹے نے فائرنگ کر کے والدہ اور سوتیلے باپ کو قتل کر دیا

جائیداد کا تنازع‘ لاہور میں بیٹے نے فائرنگ کر کے والدہ اور سوتیلے باپ کو قتل کر دیا
October 27, 2015
لاہور (92نیوز) جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے والدہ اور سوتیلے والد کو قتل کردیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ کالونی کی رہائشی آصفہ بی بی اپنے خاوند خالد کے ساتھ عدالت میں پیشی پر جارہی تھی کہ اس کا بیٹا ساتھیوں سمیت موٹر سائیکل پر آیا اور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں آصفہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ خالد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اہل علاقہ کے مطابق ماں بیٹے کا طویل عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق آصفہ نے دوسری شادی کی تھی اور بڑے بیٹے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے آصفہ بی بی اور محمد خالد کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔