Tuesday, April 23, 2024

جائر بولسنارو نے برازیل کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جائر بولسنارو نے برازیل کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
January 2, 2019
برازیل ( 92 نیوز) برازیل کے انتہائی دائیں بازو سوچ کے حامل جائربولسنارو نےصدرکےعہدے کا حلف اٹھالیا۔ خطاب میں کہا کہ ملک کودوبارہ اپنے پاؤں پرکھڑا کریں گے۔ عہدے  کاحلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں جائر بولسنارو نے آئندہ لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کیا اور کہ کہ  ملک کو دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے  کا یہ منفرد موقع ہے۔ ان کا کہنا تھ اکہ  برازیل میں کرپشن کے خاتمے اوراداروں میں اصلاحات کو یقینی بنائیں گے ،  ملک کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں کچھ مشکل فیصلے بھی ہوں  گے مگر اس سے ہمارا ملک مزید مضبوط ہوگا۔ نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ  برازیل بین الاقوامی تجارت کے لئے بھی اپنی مارکیٹ کے دروازے کھول دے گا۔