Monday, September 16, 2024

جئے سندھ قومی محاذ کا کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

جئے سندھ قومی محاذ کا کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ
August 30, 2015
حیدر آباد (92نیوز) جئے سندھ قومی محاذ نے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاءبینر اور پلے کارڈز اٹھائے پولیس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جسقم جی ایم سید کے پرامن جدوجہد کے فلسفے پر یقین رکھتے ہوئے سندھ کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہی ہے جس کی پاداش میں پولیس ہمارے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کرکے انہیں بے بنیاد مقدمات میں ملوث کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامشورو پولیس نے حکومتی نمائندوں کی ایماءپر جسقم کے دو رہنماوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرلیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ جسقم کے گرفتار تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔