Thursday, April 25, 2024

ثنامیر ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپن باؤلر بن گئیں ‏

ثنامیر ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپن باؤلر بن گئیں ‏
May 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز) ثنامیر نے  پاکستان کی شان بڑھا دی ، ویمن ٹیم کی مایہ ناز آف اسپنر  نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی  اسپن باؤلر بن گئیں ۔ قومی ویمن آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی اسپنرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جنوبی افریقن ویمن ٹیم کیخلاف تیسرے  ون ڈے میں کپتان سُونے لوس کو آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کی  اسپنر انیسہ محمد اور آسٹریلیاکی لیسا استھالکر  کا 146وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔

ویمن کرکٹ ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ ٹائی ہو گیا

ثنا میرنے 118 ون  ڈے ؎میچوں میں 147 وکٹیں اپنے نام کی ہیں ۔ قومی ویمن آل راؤنڈر ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہیں ، آئی سی سی اور  قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر  شعیب ملک نے ثنا میر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔