Thursday, April 25, 2024

ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ ٹیم کوورلڈ نمبرون بنانےکیلئےپرعزم

ثقلین مشتاق پاکستان کرکٹ ٹیم کوورلڈ نمبرون بنانےکیلئےپرعزم
June 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم  کو ورلڈ نمبر ون بنانا ٹارگٹ ہے،اس کے لیے کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس کیٹیگری میں لاؤں گا  ۔ سابق آف اسپنر نے کہا  کہ  پاکستان کرکٹ کے ساتھ  ایک بار پھر منسلک ہونا عزت کی بات ہے ، اب بھی ویسا ہی جذبہ ہے جیساپاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے تھا۔

 ہیڈ آف انٹر نیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق قومی  کرکٹ ٹیم کو ورلڈ نمبر ون بنانے  کے لیے پرعزم  ہیں ، کہتے ہیں  کہ پاکستان  کو عالمی نمبر ایک ٹیم  بنانے کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر اور کوچز کو مل کر کام کرنا ہوگا ، کھلاڑیوں کو گراونڈ کی حد تک نہیں بلکہ  دماغی طور پر بھی مضبوط بنا ئیں گے۔

سابق آف اسپنر نے کہا  کہ پلئیرز ڈویلپمنٹ کے لیے ایک اچھا ویژن بنایا گیا ہے ، گراس روٹ سے کھلاڑی لانا اور اوپر کے کھلاڑیوں کو مزید نکھارنا  مقصد ہے ۔ ثقلین مشتاق  نے کہا کہ ہر  شعبے کے  پلئیرز تیار کرنے کے ساتھ آف اسپنرز بنانے پر بھی غور کرونگا ۔

ثقلین  مشتاق  نے کہا  کہ کورونا وائرس کی وجہ سے  طویل عرصے بعد کھیل کی سرگرمیاں شروع کرنا مشکل ہو گا لیکن ایسے بیٹھا بھی تو نہیں جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلنے کے لیے  ایک ہفتہ  مل جائے تو  مفید ہو گا۔