Wednesday, April 24, 2024

ثقلین مشتاق انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ اور بریڈ برن ہائی پرفارمنس کوچنگ کے سربراہ مقرر

ثقلین مشتاق انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ اور بریڈ برن ہائی پرفارمنس کوچنگ کے سربراہ مقرر
May 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) ثقلین مشتاق انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ اور بریڈ برن ہائی پرفارمنس کوچنگ کے سربراہ مقرر ہو گئے۔ کرکٹ بورڈ نے دونوں کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار کرنے کی غرض سے پی سی بی  نے قومی  کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن کو ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ  اورعظیم آف  اسپنر ثقلین مشتاق  کو ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ مقرر کر دیا۔ ثقلین مشتاق نے آف اسپنر ہونے کے باوجود لیگ اسپن کی آپشن کو استعمال کرتے ہوئے تباہ کن ڈلیوری ’’دوسرا‘‘ایجاد کی ۔ 19 سال پر محیط تابناک انٹرنیشنل کیرئیر  کے دوران کئی  عالمی ریکارڈز  بنانے والے ثقلین مشتاق کی ذمہ داریوں میں  کھلاڑیوں کی شناخت کرکے انکی ڈویلمپنٹ کرنا شامل  ہے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے وہ نوجوان کرکٹرز کیساتھ اپنے تجربات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ لیول تھری کوچ گرانٹ بریڈ برن ستمبر 2018 سے قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ  ہیں۔ وہ اسکاٹ لینڈ کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سات ٹیسٹ اور گیارہ ایک روزہ میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سنٹر کی ری اسٹرکچرنگ کرکے  شعبہ ڈومیسٹک اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی اکٹھے کر دیے ہیں۔ عصر ملک کو ہائی پرفارمنس آپریشنزمنیجر مقرر کیا گیا ہے۔