Saturday, April 27, 2024

ثقافت کے زندہ امین کے حوالے سے پشاور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

ثقافت کے زندہ امین کے حوالے سے پشاور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
May 8, 2018
پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبے ثقافت کے زندہ امین کے حوالے سے پشاور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ منصوبے کے تحت 500 فنکاروں کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ۔ ثقافت کے زندہ امین کے نام سے خیبر پختونخوا کے فنکاروں کی مالی مدد کے لئے منصوبہ دوسرے سال بھی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی، منصوبے کے تحت صوبے کے 500 فنکاروں کو ماہانہ 30 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ فنکاروں نے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ تقریب کے دوران فنکاروں کو امدادی چیک دیے گئے، فنکاروں کی خوشی ان کے چہروں سے عیاں تھی۔ اس موقع پر گلوکاروں نے اپنے فن کا خوبصورت مظاہرہ پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔ فنکاروں کے بقول پہلی بار ان کی خدمات کا اعتراف کر کے حکومت نے ان کے لئے نہ صرف وظیفہ مقرر کیا بلکہ اسے جاری رکھنے کی منظوری بھی دی۔