Friday, April 26, 2024

ثقافت اور موسیقی کے شہر پیرس میں پاکستانی ثقافتی میلے کا انعقاد

ثقافت اور موسیقی کے شہر پیرس میں پاکستانی ثقافتی میلے کا انعقاد
November 20, 2017

پیرس (92 نیوز) موسیقی کےشہرپیرس کے مرکزی تھیٹر " تھیٹر دے لا ویل اسپیس پیری کارڈین" میں پاکستانی سفارت خانے اور ہاؤس آف ورلڈ کلچرل نے پاکستانی ثقافتی اور علاقائی موسیقی کے نام سے میلے کا انعقاد کیا۔

بلوچستان،سوات،گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں اور موسیقاروں پر مشتمل چودہ رکن پاکستانی وفد نے ثقافتی و موسیقی میلے میں ایسی جان ڈالی کہ ہر طرف تالیوں کی گونج سنائی دی۔

موسیقی میلے میں جہاں چار سدہ سے تعلق رکھنے والے استاد زین اللہ جان نے 130 سالہ پرانے ستار کے ساتھ میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو وہاں مکران سے تعلق رکھنے والے عبدالواحد نے سوروز بجا کر میلہ لوٹا۔

سوئی سے تعلق رکھنے والے ریاض حسین اور خادم حسین نے دمبورہ اور سوروز کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عابد کریم اور گلبہار نے رباب بنایا تو چترال والی امرین اور مہر انگیز جھاربہ بجا کر گوروں کے دل جیتے۔