Sunday, September 8, 2024

ثبوت کے باوجود منی لانڈرنگ کیس کراؤن پراسیکیوشن کو نہ بھیجنے پر لارڈ نذیر کا برطانوی اٹارنی جنرل کو خط

ثبوت کے باوجود منی لانڈرنگ کیس کراؤن پراسیکیوشن کو نہ بھیجنے پر لارڈ نذیر کا برطانوی اٹارنی جنرل کو خط
March 12, 2016
لندن(92نیوز)لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہےبرطانوی ہاؤس آف  لارڈ  کے ممبر لارڈ نذیر احمد نے واضح شواہد ہونے  کے باوجود پولیس کی جانب سے کیس کراؤن پراسیکیوشن کو نہ بھیجنے پر برطانوی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا ۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ نذیر احمد نے برطانوی اٹارنی جنرل کو خط لکھا ہے جس میں خدشہ ظاہرکیا ہے کہ لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اثر انداز ہو سکتی ہے۔ برطانوی اٹارنی جنرل نے خط کے جواب میں  ہوم سیکرٹری سے رابطہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کیس کے متعلق آگاہ کرنے کا کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو ہفتوں میں پولیس اس کیس کے ٹرائل کیلئے چالان جمع کراسکتی ہے۔