Friday, March 29, 2024

ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب

ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب
October 31, 2015
سنگاپور(سپورٹس ڈیسک)ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئیں، دونوں نے ویمنز ڈبلز میں عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر اپنی پوزیشن بھی مستحکم کر لی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ثانیہ اور مارٹینا ہنگس پر مشتمل جوڑی نے سنگا پور میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ بھارتی اور سوئس کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میچ میں چائنیز تائی پے کی ٹیم  کو اسٹریٹ سیٹس میں چھے چار اور چھے دو سے شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے میں دونوں کا  رواں سال کے دوران یہ دسواں فائنل مقابلہ ہو گا۔ اب تک ہونے والے نو مقابلوں میں سے وہ آٹھ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔