Sunday, April 28, 2024

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس ڈبلیو ٹی اے کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہو گئیں

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس ڈبلیو ٹی اے کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہو گئیں
November 2, 2015
سنگاپور (ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ رواں سال میں دونوں کھلاڑیوں کی یہ نویں مشترکہ کامیابی جبکہ ثانیہ کا دسواں ٹائٹل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل مقابلہ سنگا پور میں کھیلا گیا۔ فائنل میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ سپین کی گاربائن موگوروزا اور کارلا سواریز نویرو سے ہوا۔ ایک روز قبل خواتین کی عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے والی بھارتی اور سوئس اسٹارز نے حریف ٹیم کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں زیر کر لیا۔ ثانیہ اور ہنگس کی جیت کا سکور چھے صفر اور چھے تین رہا۔ اس فتح کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑیوں کی رواں سال کے دوران مشترکہ فتوحات نو ہو گئی ہیں جبکہ دونوں نے مجموعی طور پر دس فائنل مقابلوں تک رسائی حاصل کی ہے۔