Friday, March 29, 2024

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس ومبلڈن ویمنز ڈبلز ٹائٹل کی فاتح، روسی جوڑی کو پانچ سات، سات چھے اور سات پانچ سے

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس ومبلڈن ویمنز ڈبلز ٹائٹل کی فاتح، روسی جوڑی کو پانچ سات، سات چھے اور سات پانچ سے
July 12, 2015
ومبلڈن (ویب ڈیسک) ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز اور ڈبلز ٹائٹلز کا فیصلہ ہو گیا۔ ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی نے جیت لیا ہے۔ سیزن کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن چیمپئن شپ کا ویمنز ڈبلز فائنل ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے روس کی میکارووا اور ویزنینا کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر اپنے نام کر لیا۔ ثانیا اور ہنگس کی جوڑی کو پہلے سیٹ میں پانچ سات سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے سیٹ میں فاتح جوڑی نے بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چھے سے شاندار کم بیک کیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم ثانیا اور ہنگس نے  روسی جوڑی کو سات پانچ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ثانیا کے ویمنز ڈبلز کیریئر کا یہ پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔