Thursday, April 18, 2024

ثانیہ اور مارٹینا ہنگس کی ویمنز ڈبلز میں عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر پوزیشن مستحکم، ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب

ثانیہ اور مارٹینا ہنگس کی ویمنز ڈبلز میں عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر پوزیشن مستحکم، ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب
November 1, 2015
سنگاپور (ویب ڈیسک) ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئیں۔ دونوں نے ویمنز ڈبلز میں عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر اپنی پوزیشن بھی مستحکم کر لی ہے۔ ثانیہ اور مارٹینا ہنگس پر مشتمل جوڑی نے سنگاپور میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ بھارتی اور سوئس کھلاڑی پر مشتمل جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میچ میں چائنز تائی پے کی ٹیم  کو اسٹریٹ سیٹس میں چھے چار اور چھے دو سے شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے میں دونوں کا رواں سال کے دوران یہ دسواں فائنل مقابلہ ہو گا۔ اب تک ہونے والے نو مقابلوں میں سے وہ آٹھ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔