Thursday, March 28, 2024

ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک ہو چکا، عظمی بخاری

ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک ہو چکا، عظمی بخاری
November 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان نون لیگ عظمی بخاری کا کہنا ہے ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک ہو چکا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا لاڈلے کو لانے کی سازش بھی بے نقاب ہو چکی۔ کرائے کے ترجمان پہلے حقائق چیک کر لیا کریں۔ عمران خان اور انکی جماعت مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر خود ہی فنا ہونے والی ہے۔ آئندہ الیکشن میں نون لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔

عظمی بخاری نے کہا تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کر دیا۔ چیئرمین سینٹ اور ڈسکہ سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے۔ عمران خان اپنے کھودے گڑھوں میں خود گر رہے ہیں۔