Thursday, April 25, 2024

ثابت ہو گیا نواز شریف کے دور میں پاکستان میں بہترین حکومت تھی ، شہباز شریف

ثابت ہو گیا نواز شریف کے دور میں پاکستان میں بہترین حکومت تھی ، شہباز شریف
January 24, 2020
 لندن (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ثابت ہو گیا نواز شریف کے دور میں پاکستان میں بہترین حکومت تھی۔ شہباز شریف نے کہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ثابت ہو گیا نوازشریف دور میں شفافیت تھی۔ نواز شریف شفافیت کے حساب سے ملک کو آگے لے کر جا رہے تھے۔ ڈیڑھ سال میں عمران خان اور ان کا خوشامدی ٹولہ صرف چور اور ڈاکو کا شور مچاتا رہا۔ نوازشریف کے دور میں اربوں کھربوں کے منصوبے لگے۔ نواز شریف ملک کو آگے لے کر جا رہے تھے۔ دوسری طرف پی پی رہنماء شیری رحمن نے ردعمل میں کہا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ ہم تو بہت پہلے کہہ چکے ہیں اس دور حکومت میں کرپشن بڑھی ہے، عالمی ادارے نے احتسابی سرکار کو بےنقاب کر دیا ہے۔ سعید غنی بولے رپورٹ نے عمران خان کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیڑھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا رپورٹ پراجیکٹ نیا پاکستان بُری طرح ناکام اور فیل ہونے کا ثبوت ہے۔ عمران صاحب اگر جرات ہے تو اپنا اور اپنے دوستوں کا احتساب کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلط عمران صاحب ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے۔ ہیں پچھلے 10 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی سولہ ماہ میں ہوئی۔ عمران صاحب نالائق، نااہل اور جھوٹے تو پہلے ہی ثابت ہوچکے، آج عالمی ادارے نے کرپشن کا ایوارڈ دیا ہے۔