Thursday, March 28, 2024

تیونس نے لیبیا کی سرحد کیساتھ 160کلومیٹر دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا

تیونس نے لیبیا کی سرحد کیساتھ 160کلومیٹر دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا
July 9, 2015
تیونس (ویب ڈیسک) تیونس نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا سے جہادیوں کی تیونس میں آمد کو روکنے کےلئے لیبیا کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان تیونس کے وزیراعظم نے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا یہ دیوار 160 کلومیٹر لمبی ہو گی اور اس کی تعمیر 2015ءکے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔ فوج یہ دیوار تعمیر کرے گی اور اس دیوار کے مخصوص حصوں میں نگرانی کی پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سوس میں ہونے والے حملے میں حملہ آور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے لیبیا سے تربیت حاصل کی تھی۔ اس حملے میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس حملے کے بعد تیونس کی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی مزید سخت کردی ہے اور ہوٹلز اور ساحلوں پر 1400 مسلح اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔