Thursday, May 9, 2024

تیونس صدارتی انتخابات، قیس سعید کی نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست

تیونس صدارتی انتخابات، قیس سعید کی نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست
October 14, 2019
تونس(92نیوز)تیونس میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید نے اپنے حریف نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست دے دی۔ ایگزٹ پولز کے نتائج کے مطابق61 سالہ قیس سعید نے76 فیصد ووٹ حاصل کیے،ان کے حریف نبیل القروی نے واضح فرقت کے دوسرے نمبر پر رہے۔ نبیل قروی کو اگست میں صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے سے قبل منی لانڈرنگ اور ٹیکس بچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور انھوں نے اپنی انتخابی مہم کا قریباً تمام عرصہ جیل ہی میں گزارا ہے۔انھیں تیونس کی ایک اپیل عدالت نے گذشتہ بدھ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی نسبت دوسرے مرحلے میں زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔