Thursday, March 28, 2024

تیونس : داعش کے غیرملکی سیاحوں کے ہوٹلوں پر حملہ میں39 افراد ہلاک، 36زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

تیونس : داعش کے غیرملکی سیاحوں کے ہوٹلوں پر حملہ میں39 افراد ہلاک، 36زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
June 27, 2015
تیونس (ویب ڈیسک) تیونس میں سیاحتی مقام سوسہ کے ساحل پر واقع دو ہوٹلوں پر حملے میں 39 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔ ہوٹل کے سامنے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔ تیونس کے وزارت داخلہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تیونس، برطانیہ، جرمنی اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔ مارچ میں تیونس کے ایک عجائب گھر پر ہونے والے حملے میں کم از کم بائیس افراد مارے گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکی سیاحوں کی تھی اور اس حملے کے بعد سے ملک میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے تھے اور سکیورٹی ہائی الرٹ پر تھی۔ دوسری طرف دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ نے اپنے جنگجوو¿ں سے کہہ رکھا ہے کہ وہ رمضان کے مہینے میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیں۔ کویت اور فرانس میں بھی دہشت گردی کے حملوں کو بھی ایک ہی گروہ کی سازش لگ رہی ہے۔