Saturday, May 18, 2024

تینتیس ہزار 641 روپے رکھنے والے سیونگ اکاﺅنٹس سے زکوٰة کاٹی جائیگی

تینتیس ہزار 641 روپے رکھنے والے سیونگ اکاﺅنٹس سے زکوٰة کاٹی جائیگی
June 15, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت مذہبی امور اور سٹیٹ بینک کی زکوٰة کی کٹوتی کے حوالے سے مشاورت مکمل ہوگئی۔ سیونگ اکاونٹس میں33641 روپے رکھنے والے سے زکوٰة کی کٹوتی کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور اور سٹیٹ بینک کی زکوٰة کی کٹوتی کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو گئی۔ سیونگ اکاو¿نٹس میں 33641 روپے رکھنے والے سے زکوٰة کی کٹوتی کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور اور سٹیٹ بینک نے 52تولے چاندی کی قیمت کی اوسط نکال کر نصاب بنایا۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے زکوٰة کے نصاب کیلئے پہلے 36ہزار 400روپے تجویز کئے گئے لیکن مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت کے اوسط پر فیصلہ کیا گیا۔ زکوٰة کے نصاب کے حوالے سے نوٹیفکیشن تیار کر لیا گیاہے۔ نوٹیفکیشن کی منظوری کے بعد سٹیٹ بینک تمام بینکوں کو زکوٰة کے نصاب کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔