Saturday, April 20, 2024

تین ہٹی پر جھگیوں میں منصوبہ بندی کے تحت آگ لگائے جانے کا انکشاف

تین ہٹی پر جھگیوں میں منصوبہ بندی کے تحت آگ لگائے جانے کا انکشاف
November 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) تین ہٹی پر جھگیوں میں منصوبہ بندی کے تحت آگ لگائے جانے کا انکشاف ہو گیا۔

تین ہٹی پر چند دن پہلے درجنوں جھونپڑیاں آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑ پٹی راکھ کا ڈھیر بن گئی تھی۔ اب معلوم ہوا ہے کہ آگ لگی نہیں تھی بلکہ لگائی گئی تھی اور آگ بھی بستی میں رہنے والے چار دوستوں نے لگائی۔

پولیس نے ایک ملزم فہد کو گرفتار کر لیا۔ دیگر تین ملزمان ساگر، کیول اور وجے فرار ہیں۔ ملزم نے پولیس کو ویڈیو بیان دیا کہ آگ اس لئے لگائی تاکہ بستی والوں کو حکومت سے معاوضہ مل سکے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ سرکار مدعیت میں درج ہوا۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔