Sunday, September 8, 2024

 تین ہزار کے عوض ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 تین ہزار کے عوض ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
August 4, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی عدالت نے16افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سنی تحریک کےکارکن سانول عرف چریا کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھجوادیا،ملزم صرف تین ہزار کےعوض شہریوں کوقتل کیا کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اولڈکراچی میں تاجروں کیلئےدہشت کی علامت سمجھاجانےوالاسنی تحریک کاکارکن سانول عرف چریاانسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہوا ۔ تفتیشی افسرانسپکٹرامتیازشیخ کےمطابق ملزم نےکم عرصےمیں16 سےزائدافرادکو قتل کیا۔ ملزم سنی تحریک کی اعلیٰ قیادت کےحکم پرمحض3 ہزارمیں مخالف جماعت کےکارکنوں سمیت بھتہ نہ دینےوالےشہریوں کوقتل کیاکرتاتھا۔ ملزم کےخلاف تھانہ صدر،تھانہ رسالہ،تھانہ عیدگاہ اورتھانہ بریگیڈسمیت دیگرتھانوں میں سنگین وارداتوں کےدرجنوں مقدمات درج ہیں۔ ملزم سانول چریا کوپولیس مقابلےمیں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ2 ساتھی فرارہونےمیں کامیاب ہوگئےتھے پولیس کےمطابق ملزم سےخودکاررائفلز،ٹی ٹی پستول اورہینڈگرنیڈسمیت دیگراسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے۔ عدالت نےآئندہ سماعت پرچالان پیش کرنےکاحکم دیتےہوئےملزم کوجیل بھجوادیا۔ جبکہ ملزم کےمفرورساتھی روحان علی اورراشدقادری کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔