Sunday, May 19, 2024

تین چوتھائی امریکیوں کے مطابق فیس بک معاشرے کو خراب کرتی ہے، سروے

تین چوتھائی امریکیوں کے مطابق فیس بک معاشرے کو خراب کرتی ہے، سروے
November 11, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ٹی وی نے فیس بک کے استعمال کے حوالے سے سروے کرایا۔

تین چوتھائی امریکیوں کے مطابق فیس بک معاشرے کو خراب کرتی ہے۔ 76 فیصد امریکیوں نے فیس بک کو معاشرے میں بگاڑ کی وجہ قرار دے دیا۔ 11 فی صد امریکیوں نے اس کے مخالف رائے دی۔

سروے کے مطابق 45 فی صد نے فیس بک کو اور 55 فی صد نے اسکے استعمال کو وجہ قرار دیا۔ 49 فیصد امریکیوں کے مطابق فیس بک کی وجہ سے لوگ سازشی نظریات پر یقین کرنے لگے ہیں۔ 53 فیصد امریکیوں کا خیال حکومت کو فیس بک کی ریگولیشن بڑھانا چاہیے۔