Sunday, April 28, 2024

تین پولیس افسران کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

 تین پولیس افسران کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار
November 2, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ٹآرگٹ کلر عبدالرحیم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے تین پولیس افسران کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق خفیہ اطلاع پر سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کرکے بدنام ٹارگٹ کلر عبدالرحیم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے دو ہزار پانچ میں سب انسپکٹر سجاد، سب انسپکٹر عابد شاہ اوراے ایس آئی نسیم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کی وارداتیں پارٹی کی ہائی کمان کی ہدایت پر کرتا تھا۔ ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔