Monday, May 6, 2024

تین پاکستانیوں کی شہادت‘ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

تین پاکستانیوں کی شہادت‘ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی
November 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) لگاتار دوسرے دن بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی۔ پاکستان نے گزشتہ روز بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 شہریوںکی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر ہر روز بلااشتعال فائرنگ کو معمول بنا لیا۔ پاک فوج کے جواب پر دشمن کی گنیں کچھ دیر کےلئے خاموش ہوتی ہیں لیکن پھر وہی اوچھی حرکتیں۔ رات ہو یا صبح بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ گولیوں کی ترتڑاہٹ سے مقامی آبادی میں خوف وہراس بڑھتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی جنگی جنون میں اندھی بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو نشانہ بنا ڈالا۔ بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 3 شہری شہید ہو گئے۔ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی ہو گئی۔ دفتر خارجہ کے حکام نے سویلین کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔