Tuesday, April 16, 2024

تین لاکھ باون ہزار کیسز اور 28 سو اموات نے بھارت کے کمزور نظام صحت کی کمر توڑ دی

تین لاکھ باون ہزار کیسز اور 28 سو اموات نے بھارت کے کمزور نظام صحت کی کمر توڑ دی
April 27, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ جاری ہے۔ تین لاکھ باون ہزار کیسز اور 28 سو اموات نے بھارت کے کمزور نظام صحت کی کمر توڑ دی۔

دارالحکومت دہلی کا یہ عالم ہے کہ  شہری علاج کیلئے ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ ویکسی نیشن کیلئے لوگوں کا ہجوم ہے مگر ویکسین نہیں ہے۔ سڑکیں، کار پارکنگ اور گاڑیاں مریضوں سے بھری ہیں۔ بےبس لواحقین کی آہ وبکا دل دہلا رہی ہے۔

ہرایک منٹ میں 243 نئے کیسز اور تقریبا دو اموات سامنے آرہی ہیں۔ کئی شہروں میں نئے شمشان گھاٹ تیار کیئے گئے ہیں ۔ 24 گھنٹے لاشیں جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

وبا کے خوفناک پھیلاؤ کے باوجود مغربی بنگال میں لاکھوں لوگوں نے ووٹ کاسٹ کئے۔ بھارتی نظام صحت کی تباہی پرعالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے یہ تنبیہ ہے کہ کورونا کیا کر سکتا ہے۔

برطانیہ، سنگاپور، سعودی عرب طبی سامان بھجوا چکے ہیں۔ امریکی صدر نے امداد کا اعلان کر دیا جبکہ پاکستان نے بھی ہمسائیہ ملک کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔