Monday, September 16, 2024

تین لاکھ ای میلز جاری کرنے پر ترک حکومت نے وکی لیکس کو بلاک کر دیا

تین لاکھ ای میلز جاری کرنے پر ترک حکومت نے وکی لیکس کو بلاک کر دیا
July 21, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کی حکمران جماعت نے اپنی تین لاکھ سے زیادہ ای میلز جاری کرنے پر ملک بھر میں معروف ویب سائٹ وکی لیکس کو بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وکی لیکس کو ترکی میں اس وقت بلاک کر دیا گیا جب معروف ویب سائٹ نے ترک حکمران جماعت کی تین لاکھ ای میلز اپنی ویب سائٹ پر جاری کیں۔ ترک کمیونی کیشن بورڈ کے مطابق پابندی کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ کے خلاف انتظامی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وکی لیکس ایک ایسی غیرمنافع بخش ویب سائٹ ہے جو کسی بھی ملک اور شخصیت کے بارے میں خفیہ اور حساس معلومات مہیا کرتی ہے۔ یہ ویب سائٹ پہلی بار دو ہزار چھ میں منظر عام پر آئی۔ تین روز قبل وکی لیکس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں باضابطہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی کی سیاسی طاقت پر ایک لاکھ سے زائد دستاویزات جاری کرنے والے ہیں۔