Saturday, May 11, 2024

تین قومی خواتین کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

تین قومی خواتین کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
October 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ویسٹ انڈیز خواتین ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے قومی کیمپ میں تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مٹبت آ گیا۔

قومی خواتین کرکٹر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ میں شامل ہیں۔ قومی خواتین کھلاڑیوں کے ٹیسٹ گزشتہ روز کئے گئے تھے۔ یہ کھلاڑی اب 6 نومبر تک آئسولیشن میں رہیں گی۔ دیگر کھلاڑی بھی پہلے سے 3 نومبر تک قرنطینہ میں ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی خواتین کرکٹ سیریز 8 نومبر سے کراچی میں ہو گی۔