Friday, March 29, 2024

تین فلائی اوورز کی تعمیر کا وفاقی منصوبہ التوا کا شکار

تین فلائی اوورز کی تعمیر کا وفاقی منصوبہ التوا کا شکار
November 25, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں تین فلائی اوورز کی تعمیر کا وفاقی منصوبہ التوا میں ہے ، ن لیگ دور میں تعمیراتی کام شروع ہوا جو رواں سال کےوسط میں مکمل ہوناتھا ، منصوبہ مکمل نہ ہونے کے باعث روزانہ ہزاروں شہری ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور دھول مٹی کی اذیت جھیلنے پرمجبور ہیں۔ شاہد خاقان عباسی دور میں پچیس ارب روپے کےکراچی پیکج کےتحت سخی حسن،فائیواسٹار اور کےڈی اےچورنگی پر فلائی اوورز کی تعمیر شروع ہوئی ، حکومتیں بدل گئیں  اعلانات اور وعدوں کی بھی فہرست طویل ہوگئی مگر کراچی میں وفاقی حکومت کےتین فلائی اوورز کا منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ کراچی کےتین فلائی اوورز سمیت شیرشاہ سوری روڈ کی تعمیر کی لاگت کا تخمینہ 2386ملین روپےلگایا گیا تھا جبکہ کام کا آغاز اکتوبر 2017میں ہواتھا۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو اعلان ہوا کہ کراچی کی ترقی ترجیح ہے گورنر سندھ کےمطابق فلائی اوورز کی تعمیر جولائی اگست میں مکمل ہوناتھی۔ کراچی کےتین فلائی اوورز کےلیےفنڈز جاری ہوچکے مگر کام مکمل نہیں ہوا فلائی اوورز کی تعمیر اور اس سےملحقہ سڑکوں کی مرمت میں مزید دوماہ لگ سکتےہیں۔