Sunday, April 28, 2024

محمد طاہر کو آئی جی پنجاب، کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا

محمد طاہر کو آئی جی پنجاب، کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا
September 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے تین صوبوں کے آئی جی تبدیل کر دیئے ۔ آئی جی پنجاب کلیم امام کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا۔ صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبر پختونخوا جبکہ محمد طاہر کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ آئی جی سندھ امجد جاوید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محمد طاہر پہلے آئی جی خیبرپختونخواہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ کلیم امام اس سے قبل پنجاب میں آئی جی کے فرائض سرانجام دے رے تھے۔