Sunday, September 8, 2024

تین شناختی کارڈ رکھنے والی نادرا کی ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ پٹھان بر طرف

تین شناختی کارڈ رکھنے والی نادرا کی ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ پٹھان بر طرف
January 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر کے جعلی شناختی کارڈ ز کیس کا ڈراپ سین۔ وزیرداخلہ کی ہدایت پر چیئرمین نادرا نے ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ افسرکونوکری سے برخاست کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ خاتون افسر نے 2012ءمیں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور سے اپنے اور اپنے خاوند کےلئے تین تین شناختی کارڈز حاصل کئے۔ سابقہ دورِحکومت میں کیس منظر عام پر آنے کے باوجود بھی متعلقہ افسر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق حالیہ میڈیا رپورٹس پر وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو فوری انکوائری اور ایکشن کا حکم دیاتھا۔ اس وقت کے ڈی جی نادرا سندھ کو بھی مذکورہ افسر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔