Wednesday, April 24, 2024

تین سے چار روز میں ہماری فلائٹس چین سے وینٹی لیٹرز، طبی سامان لائینگی، چیئرمین این ڈی ایم اے

تین سے چار روز میں ہماری فلائٹس چین سے وینٹی لیٹرز، طبی سامان لائینگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
March 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے چار دن میں ہماری فلائٹس چین جائیں گی۔ ہماری فلائٹس 15 وینٹی لیٹرز اور طبی سامان لے کر آئیں گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کل بیجنگ سے آنے والی فلائٹ میں 100 کے قریب تھرمل گیٹ بھی ہوں گے، تھرمل گیٹس کو ایئرپورٹس پر استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو بھی 5 ہزار کٹس فراہم کردی گئی ہیں، اسلام آباد کے طبی عملے کو بھی حفاظتی سامان دے دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل کہتے ہیں کہ پنجاب میں مزید 2 لیبارٹریز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گجرات اور بہاولپور میں لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔