Friday, April 19, 2024

تین سو کلو سونا سرکاری خزانے سے چرانے کے الزام میں ریٹائرڈ کرنل گرفتار

تین سو کلو سونا سرکاری خزانے سے چرانے کے الزام میں ریٹائرڈ کرنل گرفتار
May 6, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی حکمرانوں کے ساتھ ساتھ فوجی افسر بھی لٹیروں میں شامل ہیں  سرکاری خزانے سے تین سو کلو سونا لوٹنے کے الزام میں بھارتی ریٹائرڈ کرنل کو گرفتارکرلیا گیا ،سپریم کورٹ آف انڈیا نے سرکاری خزانے میں بڑے پیمانے پر خرد برد کا نوٹس لے لیا وفاقی اور آسام حکومت کو نوٹس جاری، آسام کے ڈی جی پولیس سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی حکمرانوں کے بعد اب بھارت میں فوجی افسران کی لوٹ کھسوٹ بھی منظر عام پر آگئی دو برس قبل بھارتی صوبےآسام کے خزانے سے تین سو کلو سونا چرانے کے الزام میں بھارتی فوج کے کرنل کو گرفتار کرلیا گیا ہے آج صبح سپریم کورٹ آف انڈیا نے سرکاری خزانے سے تین سو کروڑ روپے کی خطیر رقم، تین سو کلو سونا اور پولیس کا اسلحہ کھوجانے پر نوٹس لے لیا تھا۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے مرکزی اور آسام کی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا  اور اس کے لیے چھ ہفتوں کی مہلت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں خفیہ محکمہ کے ایک سابق افسر منوج مہارت نے اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں اس اس خزانے کا پتہ لگانے اور اسے غائب کرنے میں ملوث افراد پر کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔