Thursday, April 18, 2024

تین ستمبر کو عوام کا سمندر پوری طاقت سے لاہور آئیگا : عمران خان

تین ستمبر کو عوام کا سمندر پوری طاقت سے لاہور آئیگا : عمران خان
August 28, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سربراہ کرپٹ ہو تو ملک کا کیا بنے گا، کرپشن اسی وقت ختم ہوگی جب احتساب اوپر سے شروع ہوگا۔ ن لیگ آمریت کی پیداوار ہے۔ کل سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف جائیں گے۔ 3ستمبر کو عوام کا سمندر نکلے گا۔ جمہوری پارٹیاں عوام کے پاس ہی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ اعلیٰ عدالت سے انصاف مانگنے جا رہے ہیں۔ نیب کو چاہیے تھا کہ وہ وزیراعظم کے خلاف انکوائری شروع کرتا۔ پوری طاقت سے لاہور آرہے ہیں۔ احتجاج بڑے پیمانے پر ہوگا۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو خوب آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا خواجہ آصف کی دھاندلی بھی ثابت ہو جائے گی۔ ایک لاکھ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہو پائی۔ کرپشن ختم کرنا ہے تو اوپرسے آنا ہوگا۔ کپتان اس موقع پر موٹو گینگ کی منطق بھی بتا گئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تین ستمبر کو عوام کا سمندر کوئی نہیں روک پائے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملک کا سربراہ ہی کرپٹ ہوگا تو کیسے معاملات چل سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کی تقریر کو مودی سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف پاناما پیپرز کے معاملات کو جان بوجھ کر طول دے رہے ہیں۔ ساری جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ کرپٹ لیڈروں کا احتساب کرنے میں ایک ہو جائیں۔ احتساب نواز شریف سے ہی شروع ہو گا۔