Monday, May 20, 2024

تین سال میں ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا، مولانا فضل الرحمن

تین سال میں ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا، مولانا فضل الرحمن
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ، تین سال میں ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا، آئندہ بھی بہتری کی امید نہیں۔

منگل کے روز اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، عوام پر مسلط ناجائز حکومت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 29 مئی کو ہوگا۔ تمام جماعتوں کی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل طے ہوگا۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو نہیں بلایا گیا۔

ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے کہا، قیام امن کے دعوے ہوا ہوگئے، فاٹا میں نیا نظام ناکام ثابت ہوا، وہاں سے بدامنی پورے ملک میں سرائیت کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، جے یو آئی وقف املاک ایکٹ کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئی مسترد کرتی ہے۔ متروکہ وقف قانون کو واپس لیکر شرعی حیثیت کے تعین کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نئے بورڈز کی منظوری دیکر مدارس نے نظم و نصب کو توڑنے کی بھونڈی کوشش کی، جے یو آئی سے منسلک کوئی مدرسہ کسی سرکاری بورڈ میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا جے یو آئی وفاق المدارس العربیہ کو مضبوط کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سیاسی میدان میں سرگرم ہوگئے، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی تجویز دی۔

مولانا فضل الرحمن بولے دونوں جماعتوں نے واپسی کیلئے رجوع کیا نہ ہی اپنی غلطی تسلیم کی۔