Friday, May 3, 2024

تین سال میں حکومتی کامیابیاں تاریخی غربت، بےروزگاری اور مہنگائی ہے، بلاول بھٹو

تین سال میں حکومتی کامیابیاں تاریخی غربت، بےروزگاری اور مہنگائی ہے، بلاول بھٹو
August 28, 2021 ویب ڈیسک

ٹنڈوالہ یار (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ، تین سال میں حکومتی کامیابیاں تاریخی غربت، بےروزگاری اور مہنگائی ہے۔

بلاول بھٹو نے ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب میں کہا، ملک میں مہنگائی افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، عوام سے ان کے حقوق چھینے گئے، 16 ہزار خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی، شہید بی بی کے دور میں جن کو روزگار دیا گیا ان کو فارغ کردیا گیا ہے۔ اسٹیل ملز اور ایف آئی اے کے ملازمین کو بھی فارغ کردیا گیا۔

اُنہوں نے کہا، یہ خان صاحب کی پہلی اور آخری حکومت ہے، نالائق اور نا اہل ترین حکمرانوں کو بھگائیں گے اور پیپلزپارٹی کی حکومت لائیں گے۔