Tuesday, April 16, 2024

تین سال سے طاقتور طبقے کو قانون کے تابع لانے کی جنگ چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

تین سال سے طاقتور طبقے کو قانون کے تابع لانے کی جنگ چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان
August 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تین سال سے طاقتور طبقے کو قانون کے تابع لانے کی جنگ چل رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اٗن کا کہنا تھا کہ طاقتور طبقہ کہتا ہے اگر ان پر ہاتھ ڈالا تو حکومت گرا دیں گے، پاکستان کی سیاست کا انہیں کوئی آئیڈیا نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ دونوں نے انہیں شمولیت کی دعوت دی، بینظیر بھٹو اور نواز شریف کو جانتے تھے، دونوں سے دوستی تھی، وہ تو سیاست میں آئے ہی ان دونوں کی کرپشن کے خلاف تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران خاندانوں نے ظلم کیا، کرپشن کو قابل قبول بنا دیا،صبح اٹھ کر کام کا نہیں یہ سوچتا ہوں کہ جہاد کرنے جارہا ہوں۔