Sunday, May 19, 2024

تین روزہ پریکٹس میچ : پاکستان کے دوسری اننگزمیں ایک وکٹ پر ستائیس سکور

تین روزہ پریکٹس میچ : پاکستان کے دوسری اننگزمیں ایک وکٹ پر ستائیس سکور
June 12, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان اور سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹس الیون تین روزہ ٹور میچ میں مدمقابل ہیں،پاکستان نے دوسرے دن کا اختتام تینتیس رنز اور نو وکٹوں کی برتری پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چھ رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو  سترہ کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ  آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،پاکستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر ستائیس رنز بنائے ، شان مسعود پندرہ اور کپتان اظہر علی تین رنز پر نامکمل اننگز کا آغاز کریں گے ۔ قبل ازیں کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اکتالیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جنید خان نے اوپنر کرونا رتنے کو صفر،پر آوٹ کیا کوشل سلوا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئےسنچری اسکور کی۔ اُپل تھرنگا پینتیس اور جیہان مبارک اٹھائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر نےصرف  اکتیس رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں دو سو سینتالیس رنز بنائے تھےدونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سترہ جون سے شروع ہو گی۔