Monday, May 6, 2024

تین روزہ پریکٹس میچ : مصباح الیون 247 پر ڈھیر

تین روزہ پریکٹس میچ : مصباح الیون 247 پر ڈھیر
June 11, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا بورڈ  پریذیڈنٹ الیون  کے خلاف  سہ روزہ  میچ میں پاکستانی ٹیم دو سو سینتالیس رنز بنا کر  آوٹ ہوگئی جواب میں  پریذیڈنٹ الیون نے ایک وکٹ کے نقصان پر44 رنز بنا لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کولمبو میں  کھیلا  جا رہا ہے،پاکستان نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اوپنر محمد حفیظ تین , اظہر علی بارہ،یونس خان چونسٹھ  اور  کپتان مصباح الحق پندرہ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ احمد شہزاد نے ایک چھکے اور دس چوکوں کی مدد سے بیاسی رنز بنائے اسد شفیق ستائیس سرفراز احمد  بارہ  وہاب ریاض تیرہ ،یاسر شاہ نو جبکہ جنید خان پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جیفری وینڈرسےنے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا باقاعدہ آغاز سترہ جون سے ہو گا۔