Friday, April 19, 2024

تین روزقبل بے ہوش ہونےو الا بیلجیئن فٹبالر زندگی کی بازی ہارگیا

تین روزقبل بے ہوش ہونےو الا بیلجیئن فٹبالر زندگی کی بازی ہارگیا
April 30, 2015
برسلز(سپورٹس ڈیسک)تین روز قبل گراؤنڈ میں بے ہوش ہونے والا بلجیئن فٹبالر چل بساگریگری مرٹنز کو مقامی کلبوں کے درمیان میچ میں دل کا دورہ پڑا تھا۔ تفصیلات کے مطابق غش کھا کر گراؤنڈ میں گرنے والے بیلجیئن فٹبالر مرٹنز چل بسے چوبیس سالہ کھلاڑی کو تین روز قبل میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ بلجیئم کے گریگری مرٹنز منگل کے روز مقامی فٹ بال کلب لوکرین کی طرف سے جینک نامی ٹیم کے خلاف کھیل رہے تھے۔ میچ ختم ہونے میں بیس منٹ باقی تھے کہ مرٹنز اچانک گرائونڈ میں گر گئے۔ میدان میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مصنوعی کوما میں رکھ کر جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ مرٹنز رواں سال دوسرے بیلجین فٹبالر اور ایک مہینے میں مرنے والے دوسرے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ جنوری میں جرمن لیگ  میں کھیلنے والے بیس سالہ میلانڈا کار حادثے کا شکار ہو گئے تھے جبکہ بھارت کا ایک نوجوان کرکٹر اسی ماہ ڈومیسٹک میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا تھا۔