Saturday, May 4, 2024

نااہلی کی انتہا !!! بھارتی فوج تیسرے روز بھی پٹھان کوٹ ایئربیس کلیئر نہ کر سکی

نااہلی کی انتہا !!! بھارتی فوج تیسرے روز بھی پٹھان کوٹ ایئربیس کلیئر نہ کر سکی
January 4, 2016

گورداسپور (ویب ڈیسک) صرف 6 حملہ آوروں نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا۔ تفصیلات بھارتی صوبہ پنجاب کی پٹھان کوٹ ایئربیس پر ہفتے کے روز مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے بعد بھارتی افواج نے ایئربیس کلیئر کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا۔ بھارتی افواج نے پہلے ہی روز ایئربیس خالی کرانے میں کامیابی کا اعلان کیا مگر اگلے روز یہ اعلان اس وقت ہوا میں بکھر گیا جب میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق مسلح افراد ابھی بھی ایئربیس کے اندر موجود ہیں اور بھارتی افواج کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں۔

ہفتے کے روز شروع ہونے والا یہ واقعہ ابھی تک جاری ہے اور تاحال بھارتی افواج ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود پٹھان کوٹ ایئربیس کو خالی کرانے میں ناکام رہی ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابی ایئربیس میں پندرہ سو خاندان محصور ہیں جبکہ تیسرے روز بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن جاری ہے اور مسلح افراد کے لگائے گئے گرنیڈ اور بم ناکارہ بنانے کا کام جاری ہے۔ اتوار کو مارے گئے دو حملہ آوروں کی لاشیں سکیورٹی فورسز تاحال قبضے میں نہیں لے سکیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ چھ کے چھ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں لیکن آپریشن ختم کرنے کے اعلان سے پہلے ہر حصہ کلیئر کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئربیس کا علاقہ بہت وسیع ہے، ہر حصے کی مکمل حفاظت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔