Friday, April 19, 2024

تین دہائیوں تک باریاں لینے والوں نے عوام کا کبھی نہیں سوچا، عمران خان

تین دہائیوں تک باریاں لینے والوں نے عوام کا کبھی نہیں سوچا، عمران خان
July 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ تیس سال تک  باریاں لینے والوں نے عوام کا سوچا ہوتا تو پاکستان مسائل کا گڑھ نہ بنتا، ووٹ انہیں دیں، جو آئندہ الیکشن کا نہیں  آئندہ نسلوں کا سوچیں، سالانہ 3 سو کروڑ روپے کے بجٹ کے باوجود لاہور کا حال دنیا نے دیکھ لیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈٰیا سے گفتگو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں پیسہ اشتہارات پر خرچ ہوا، سالانہ تین سو کروڑ بجٹ کے باوجود لاہور کا حال دنیا نے دیکھ لیا، لاہور کی حالت کا ذمے دار کون ہے ۔ ائر پورٹ سے کپتان میمن گوٹھ گئےاور فکس اٹ یتیم خانے کا افتتاح کردیا ، عمران خان نے ایوب گوٹھ کا چکر لگایا اور کارکنوں کا لہو گرمایا اور کہا کہ تیس سال باریاں لینے والوں نے عوام کا سوچا ہوتا تو پاکستان مسائل کا گڑھ نہ بنتا، ووٹ انہیں دیں، جو آئندہ الیکشن کا نہیں، آئندہ نسلوں کا سوچیں۔ ائیرپورٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی ٹیم کی میڈیا سے تلخ کلامی ہوئی  انہوں نے 92 نیوز کے رپورٹر چاند نواب کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، میڈیا نمائندوں کے احتجاج پر عمران خان نے معذرت کرلی۔