Wednesday, April 24, 2024

تین دن میں نئی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، پنجاب حکومت کا نواز شریف کو حتمی انتباہ

تین دن میں نئی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، پنجاب حکومت کا نواز شریف کو حتمی انتباہ
January 30, 2020
لاہور (92 نیوز) تین دن میں نئی میڈیکل رپورٹس جمع کرائیں، ورنہ فیصلہ کر دیں گے، پنجاب حکومت نے نواز شریف کو حتمی انتباہ جاری کردیا۔ پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ نے نواز شریف کے معالجین کی جانب سے بھجوائی جانے والی میڈیکل رپورٹس ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ میڈیکل بورڈ کے اعتراضات کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو خط لکھا۔ پنجاب حکومت نے تحریری طور پر بتایا کہ انہوں نے جو رپورٹس جمع کرائیں، ان میں پلیٹ لیٹس کا کوئی ذکر نہیں، میڈیکل بورڈ بھی رپورٹس کو نامکمل قرار دے چکا۔ایک مہینے سے زیادہ عرصہ ہو گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت نے خط میں لکھا کہ گردوں ، پلیٹ لیٹس کی موجودہ پوزیشن اور پیٹ اسکین کے حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ پنجاب حکومت نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور عطا تارڑ کو صورتحال سے فوری آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق نواز شریف نے 23 دسمبر کو ضمانت میں توسیع کی درخواست دی تھی۔