Tuesday, May 21, 2024

تین دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی ، شیخ رشید

تین دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی ، شیخ رشید
June 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے تین دن جو کچھ ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دیر آئے درست آئے، پارلیمنٹ چل پڑی ہے۔ اپوزیشن سے جوڈو کراٹے نہیں کرنے ۔ اپوزیشن تو پہلے ہی مری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان تن کر پانچ سال پورے کرے گا۔ ملک میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔ نیست و نابود کر دیں گے۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد سے ناکے ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔