Friday, April 19, 2024

تین تاجروں کو قتل کرنے والا سکیورٹی گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

تین تاجروں کو قتل کرنے والا سکیورٹی گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
March 12, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں گزشتہ روز نوکری سے نکالے جانے کے رنج پر تین تاجروں کے قاتل سکیورٹی گارڈ غلام عباس کو مبینہ طور پر پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیا گیا۔ قتل ہونے والوں میں سے ایک تاجر کی بیٹی کی آج شادی تھی۔ قتل کی اطلاع پہنچنے پر شہنائیوں والے گھر میں آج صف ماتم پچھی ہے۔ ملزم عباس قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے آج مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔