Saturday, April 20, 2024

تین ایئرپورٹس کو ٹھیکنے پر دینے کیخلاف سول ایوی ایشن ملازمین سراپا احتجاج

تین ایئرپورٹس کو ٹھیکنے پر دینے کیخلاف سول ایوی ایشن ملازمین سراپا احتجاج
March 11, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین سراپا احتجاج بن گئےجوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم سے مدد مانگتے ہوئے تین ائرپورٹس کو ٹھیکے پر دیئے جانے کے خلاف کمر کس لی ۔ تفصیلات کےمطابق سول ایوی ایشن کے ملازمین کراچی ایئرپورٹ پر احتجاج کرنے لگے سی بی اے اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی  نے 3 بڑے ایئرپورٹس کو ٹھیکے پر دیئے جانے کی مخالفت کردی  ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس کو ٹھیکے پر ہر گز نہیں دیا جائے گا  ۔  ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کو اعتماد میں لئے بغیر اتنا بڑا فیصلہ کیسے کرلیا ۔ایکشن کمیٹی سی اے اے کے ملازمین کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دے گی ، ایئرپورٹس ملک کا سرمایہ ہیں  ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہئرپورٹس کی نجکاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم پاکستان ایئرپورٹس کی نیلامی کو روکیں  ورنہ ملازمین اپنے اہل خانہ کے ساتھ احتجاجاً سڑکوں پر آجائیں گے ۔