Sunday, September 8, 2024

تیل کی گرتی قیمتوں نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو مندی کا شکار کر دیا

تیل کی گرتی قیمتوں نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو مندی کا شکار کر دیا
January 21, 2016
لندن (ویب ڈیسک) تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں۔ دنیا بھر کی زیادہ تر اسٹاک ایکس چینج میں بیس فیصد کمی دیکھنے آئی۔ لندن اسٹاک مارکیٹ تین اعشاریہ چھیالیس فیصد کمی پر بند ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لندن اسٹاک ایکس چینج کے گرنے کے بعد امریکا کی وال اسٹریٹ میں بھی تین فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔ جرمنی کی اسٹاک مارکیٹ کو دو اعشاریہ بیاسی اور پیرس اسٹاک مارکیٹ کو تین اعشاریہ پینتالیس فیصدنقصان کا سامنا رہا۔ دبئی اسٹاک مارکیٹ اٹھائیس ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئی تو جاپان کی منڈی کو بھی دو ہزار چودہ کے بعد کم ترین سطح پر آنا پڑا۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو چین کی ترقی سست روی کا شکار ہو جائے گی۔ امریکا میں شرح سود میں اضافہ اور آئل کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔