Saturday, April 20, 2024

تیل کی پیداوار میں اضافہ سے عالمی منڈی میں قیمت گرگئی

تیل کی پیداوار میں اضافہ سے عالمی منڈی میں قیمت گرگئی
April 10, 2021

لندن (92 نیوز) تیل کی پیداوار میں اضافہ سے عالمی منڈی میں اس کی قیمت گرگئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں سولہ سینٹ کی کمی دیکھی گئی۔ صفر اعشاریہ تین فیصد کمی کےساتھ برطانوی خام تیل کی قیمت تیرسٹھ اعشاریہ صفر چار ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی بائیس سینٹ کی کمی ہوئی۔۔ جس سے امریکی خام تیل کی نئی قیمت انسٹھ اعشاریہ تین آٹھ ڈالرفی بیرل ہوگئی۔ برطانوی اور امریکی خام تیل کی مجموعی قیمت میں رواں ہفتےدو سےتین فیصد کمی ہوئی ہے۔