Thursday, March 28, 2024

تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے :ایرانی سپریم لیڈر

تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے :ایرانی سپریم لیڈر
March 22, 2015
تہران(ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ عالمی قوتوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت آدھی سے بھی کم کردی ہے اوراس معاشی دباؤ کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔ خامنہ ای کے مطابق ایران کے دشمن معاشی دباؤ ڈال کر عوام کو ایرانی حکومت کا مخالف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران کےصدرحسن روحانی نے بیان دیا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی کچھ ملکوں کی سازش کا نتیجہ ہےجس کی وجہ سےعالمی منڈی میں تیل کی قیمت آدھی ہو چکی ہے اور پچاس سے ساٹھ ڈالر فی بیرل پر کھڑی ہے۔ اوپیک میں شامل ملکوں کے ستائیس نومبر کے فیصلے سے کہ تین کروڑ بیرل روزانہ نکالتے رہیں گے، تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر برائے تیل نے بیان دیا تھا کہ تنظیم کو منڈی میں اپنا حصہ بحال رکھنا چاہیےقیمت کم ہونے دیں تاکہ اوپیک سے باہر کے ممالک تیل نکالنا کم کریں۔